پی سی بی کا سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد مناف کی وفات پر اظہار افسوس

بدھ 29 جنوری 2020 18:59

پی سی بی کا سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد مناف کی وفات پر اظہار افسوس
لاہور۔29 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد مناف کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، محمد مناف گذشتہ روز 84 سال کی عمر میں ایمسٹرڈیم میں انتقال کرگئے تھے، انہوں نے نومبر 1959ء میں آسٹریلیا کیخلاف لاہور میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا، محمد مناف نے کل 4 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی‘دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر نے 71 فرسٹ کلاس میچوں میں 180 وکٹیں حاصل کیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں انہوں نے سندھ، کراچی اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نمائندگی بھی کی تھی، چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی سی بی محمد مناف کی وفات پرافسوس کا اظہار کرتا ہے‘ انہوں نے کہا کہ مرحوم کا شمار ان چند کرکٹرز میں ہوتا تھا جنہوں نے پاکستان کرکٹ کے ابتدائی دنوں میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی پہچان بنائی، انہوں نے کہا کہ پی سی بی سابق ٹیسٹ کرکٹر کے اہلخانہ اور دوستوں سے تعزیت کا اظہارکرتا ہے۔

وقت اشاعت : 29/01/2020 - 18:59:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :