بنگلہ دیش سے بقیہ میچوں سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں تین روزہ پریکٹس میچ کروانے کا فیصلہ

بدھ 29 جنوری 2020 21:57

بنگلہ دیش سے بقیہ میچوں سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں تین روزہ پریکٹس میچ کروانے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانیوالے آئندہ میچوں سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے تین روزہ پریکٹس میچ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے لئے پاک بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سریز سے باہر رہ جانیوالے قومی کرکٹ ٹیم کے چار کھلاڑیوں کو پریکٹس میچ میں شرکت کے لئے طلب کرلیا ہے۔

جن میں محمد حسین، اشفاق احمد، ذیشان ملک اور فدا ریاض شامل ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز شہر میں ہونیوالی بارش کے باعث قذافی سٹیڈیم کی وکٹ متاثر ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں نے بدھ کے روز انڈور پریکٹس کی جبکہ تین روزہ پریکٹس میچ آج بروز جمعرات سے کھیلا جائے گا۔ جس کے بعد پی سی بی قومی کرکٹ ٹیم کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔
وقت اشاعت : 29/01/2020 - 21:57:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :