پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں کل پنجہ آزما ہونگی

جمعرات 30 جنوری 2020 12:21

پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں کل پنجہ آزما ہونگی
بنونی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2020ء) پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں 13 ویں آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کے چوتھے کوارٹر فائنل میچ میں کل جمعہ کو ایکشن میں نظر آئیں گی۔ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ میگا ایونٹ میں (آج) جمعہ کو چوتھا اور آخری سپر لیگ کوارٹر فائنل میچ کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور افغانستان کی انڈر 19 ٹیمیں سیمی فائنل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں پہلے ہی میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں،13 ویں آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو اچھے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ سپر لیگ مرحلے کے اختتام پر 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا سپر لیگ سیمی فائنل مرحلہ 4 فروری سے شروع ہوگا جبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل معرکہ 9 فروری کو ہوگا۔
وقت اشاعت : 30/01/2020 - 12:21:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :