برطانوی فاسٹ بائولر جوفرا آرچر کہنی کی انجری کے باعث پروٹیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر

جمعرات 30 جنوری 2020 13:34

برطانوی فاسٹ بائولر جوفرا آرچر کہنی کی انجری کے باعث پروٹیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2020ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر جوفرا آرچر کہنی کی انجری کے باعث آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ 24 سالہ جوفرا آرچر انگلینڈ کی جنوبی افریقن ٹیم کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 3-1 سے کامیابی کے بعد وطن واپس لوٹے تھے۔ انہوں نے چار میچوں کی سیریز کے 26 سے 30 دسمبر تک سنچورین میں کھیلے گئے ابتدائی ٹیسٹ میچ میں شرکت کی تھی اگرچہ اس میں انگلینڈ ٹیم کو 107 رنز سے شکست ہوئی تھی تاہم آرچر نے اس میں 5 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

(جاری ہے)

آرچر دائیں کہنی کی انجری کے باعث پروٹیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ لنکا شائر کے سیمر ثاقب محمود انکے متبادل کے طور پر زمہ داری سنبھالیں گے۔ ثاقب تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے بعد جنوبی افریقہ میں رہیں گے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 4 فروری، دوسرا 7 فروری جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 9 فروری کو کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 12 فروری، دوسرا 14 فروری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 16 فروری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 30/01/2020 - 13:34:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :