ڈی ایم سی سائوتھ اظہار یکجہتی کشمیر باکسنگ مقابلی5فروری کو ہونگے‘عبدالرزاق بلوچ

جمعرات 30 جنوری 2020 19:38

ڈی ایم سی سائوتھ اظہار یکجہتی کشمیر باکسنگ مقابلی5فروری کو ہونگے‘عبدالرزاق بلوچ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2020ء) سائوتھ باکسنگ ایسوسی ایشن اور ڈی ایم سی سائوتھ کے اشتراک سے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ڈی ایم سی سائوتھ اظہار یکجہتی کشمیر باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد5فروری کو ہوگا۔ سیکریٹری سائوتھ باکسنگ ایسو سی ایشن عبدالررزاق بلوچ کے مطابق یہ مقابلے دن کے دو بجے سے استار علی محمد قنبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گرائونڈ لیاری میں ہونگے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ان مقابلوں میں کراچی کے تمام اضلاع سے صرف انڈر14باکسرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔26 کے جی‘28 کے جی‘30 کے جی‘32 کے جی‘34 کے جی‘36 کے جی‘38 کے جی‘40 کے جی‘42 کے جی‘44کے جی اور46کے جی کیٹیگریز میں انڈر14باکسرز ایک دوسرے کے مد مقابلے ہونگے۔باکسرز کے وزن اور ڈراز منگل4فروری کو سہ پہر تین بجے سے شام5بجے تک مسلم آزاد باکسنگ کلب ککری گرائونڈ لیاری میں ہونگے‘عبدالرشید بلوچ‘فدا حسین‘نواب علی ویٹ اور ڈراز کمیٹی کے رکن جبکہ محمد فاروق‘خالد خان‘ عدنان آفریدی‘ جمیل خان اور نور بادشاہ کو ریفری ججز مقرر کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 30/01/2020 - 19:38:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :