یوم یکجہتی کشمیرفٹ بال ٹورنامنٹ کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

جمعہ 31 جنوری 2020 16:40

یوم یکجہتی کشمیرفٹ بال ٹورنامنٹ کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2020ء) الفیصل فٹ بال کلب اسلام آباد کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیرفٹ بال ٹورنامنٹ کل ہفتہ سے جی نائن ٹو کراچی فٹ بال گرائونڈ میں شروع ہوگا، ٹورنامنٹ کا افتتاح قومی اسمبلی کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد مشتاق کریں گے، الفیصل فٹ بال کلب کے صدر محمد شدیر خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پرسیون اے سائیڈ کھیلا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی انٹری فیس پندرہ سو روپے مقرر کی گئی ہے اورٹورنامنٹ کا فائنل 5 فروری کو کھیلا جائے گا، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم ہونگے جو ٹورنامنٹ کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے، ٹورنامنٹ کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جن میں سید مقبل حسین نقوی، طارق محمود چوہدری، محمد اسلم گنڈہ پور اور دلاور حسین شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 31/01/2020 - 16:40:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :