کراچی پریمیئر فٹبال کپ میں گلشن اتحاد ، آل برادرز، عمر اسپورٹس اور دلبوڈ محمڈن کی جیت

جمعہ 31 جنوری 2020 16:40

کراچی پریمیئر فٹبال کپ میں گلشن اتحاد ، آل برادرز، عمر اسپورٹس اور دلبوڈ محمڈن کی جیت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2020ء) فٹبال کلب کراچی کے زیرِ اہتمام اور اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کراچی پریمیئر فٹبال کپ بلوچ مجاہد فٹبال اسٹیڈیم ابراہیم حیدری میں جاری و ساری ہے جس میں گلشن اتحاد نے سالار ویلفیئر سینٹر کو 1-0 سے شکست دی ہے اور دوسرے میچ میں آل برادرز نے کیماڑی محمڈن کو پلینٹی ککس پر 6-5 سے شکست دی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح عمر اسپورٹس نے حیدری بلوچ کو پلینٹی کے ذریعے شکست سے دوچار کیا ، دلبوڈ محمڈن نے مکران اسپورٹس کو بھی پلینٹی کے ذریعے شکست دے کر جیت اپنے نام کی۔
وقت اشاعت : 31/01/2020 - 16:40:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :