الفیصل کلب، مہران کلب، فالکن کلب اور نشتر کلب راولپنڈی کی ٹیمیں یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

پیر 3 فروری 2020 13:51

الفیصل کلب، مہران کلب، فالکن کلب اور نشتر کلب راولپنڈی کی ٹیمیں یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2020ء) الفیصل فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال ٹورنامنٹ میں الفیصل کلب، مہران کلب، فالکن کلب اور نشتر کلب راولپنڈی کی ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

کراچی کمپنی گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل مہران کلب نے ماڈل ٹاؤن کلب کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے، دوسرے کوارٹر فائنل میں الفیصل کلب نے جناح کلب کو 2-1 سے، فالکن کلب نے ہما کلب 6-5 پنلٹی ککس سے اور نشتر کلب راولپنڈی نے اسد کلب کو4-1 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنل میچ (کل) بدھ کو کھیلا جائے گا، فائنل میچ کے مہمان خصوصی سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم ہونگے جو کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔
وقت اشاعت : 03/02/2020 - 13:51:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :