یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال ٹورنامنٹ میں الفیصل کلب، مہران کلب، فالکن کلب اور نشتر کلب راولپنڈی کی ٹیمیں سیمی فائنل پہنچ گئیں

پیر 3 فروری 2020 15:33

یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال ٹورنامنٹ میں الفیصل کلب، مہران کلب، فالکن کلب اور نشتر کلب راولپنڈی کی ٹیمیں سیمی فائنل پہنچ گئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2020ء) الفیصل فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال ٹورنامنٹ میں الفیصل کلب، مہران کلب، فالکن کلب اور نشتر کلب راولپنڈی کی ٹیمیں سیمی فائنل پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

کراچی کمپنی گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل مہران کلب نے ماڈل ٹاؤن کلب کو 2-1 سے، دوسرے کوارٹر فائنل میں الفیصل کلب نے جناح کلب کو 2-1 سے، فالکن کلب نے ہما کلب 6-5 پنلٹی ککس سے اور نشتر کلب راولپنڈی نے اسد کلب کو 4-1 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنل (کل) بدھ کو کھیلا جائے گا، فائنل میچ کے مہمان خصوصی سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم ہونگے جو کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔
وقت اشاعت : 03/02/2020 - 15:33:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :