مہران کلب یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

پیر 3 فروری 2020 15:33

مہران کلب یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2020ء) الفیصل کلب کے زیراہتمام جاری یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال ٹورنامنٹ میں مہران کلب نے ماڈل ٹاؤن کلب کو 0-2 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، اس موقع پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری جنرل شوکت علی مہمان خصوصی تھے، مہران کلب کے صدر محمد زمان، جناح کلب کے صدر طارق محمود چوہدری، الفیصل کلب کے صدر محمدشدیر کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

کراچی کمپنی گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں وقفہ تک مہران کلب کو ماڈل ٹاؤن کلب کے خلاف 0-1 گول سے برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں مہران کلب مزید ایک گول کرکے مقابلہ 0-2 گو ل سے جیت لیا۔ پہلے ہاف کے 11ویں منٹ میں مہران کلب کے عبداللہ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی دوسرے ہاف کے تیسرے منٹ میں اشفاق نے گول کرکے مقابلہ 0-2 کر دیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔ ماڈل ٹاؤن کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں ناک آئوٹ سسٹم پر ہیں اور فائنل میچ 5 فروری کو کھیلا جائے گا جس کے اختتام پر مہمان خصوصی سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں انعامات تقسیم کریں گے
وقت اشاعت : 03/02/2020 - 15:33:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :