کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے

عثمان کلب کراچی نے کیڈٹ کالج پٹارو اور سرگودھین اسپرٹ ٹرسٹ پبلک اسکول اینڈ کیڈٹ کالج راشد آباد نے پیراڈائز کلب میر پور خاص کو مات دیدی

پیر 3 فروری 2020 19:59

کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2020ء) فردوس اتحاد سوشل ویلفیئر اینڈ اسپورٹس آرگنائزیشن ،سندھ زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے اشتراک سے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے باسکٹ بال کورٹ پر " SSBکپ انٹر یونیورسٹی ،کالجز ،ڈسٹرکٹس اینڈ کلبز باسکٹ بال ٹورنامنٹ "میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ میں کراچی کے نوجوانوں پر مشتمل عثمان کلب کراچی نے اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مد مقابل کیڈٹ کالج پٹارو کو 42کے مقابلے میں 48باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی فاتح کلب کی جانب سے زین العابدین نے 12اور سعد نے 9جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے امجد نے 11اور مزمل نے 9باسکٹ اسکور کئے کھیلے گئے دوسرے میچ میں سرگودھین اسپرٹ ٹرسٹ پبلک اسکول اینڈ کیڈٹ کالج راشد آباد نے مد مقابل پیراڈائز کلب میر پور خاص کو 36کے مقابلے میں 42باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے شہیر نے 14اور زین نے 6جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے ایان علی نے 12اور ذیشان نے 10باسکٹ پوائنٹس اسکور کئے کھیلے گئے میچوں میں ریفریز اور ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض عمر دستی ،شاہد قائم خانی اور مراد نے جبکہ میچ کمشنر وسیم تھے ۔

وقت اشاعت : 03/02/2020 - 19:59:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :