یوم یکجہتی کشمیر، کشمیر الیون اور پی ایس بی الیون کے درمیان ہاکی اور فٹ بال میچز کل کھیلے جائیں گے

منگل 4 فروری 2020 14:57

یوم یکجہتی کشمیر، کشمیر الیون اور پی ایس بی الیون کے درمیان ہاکی اور فٹ بال میچز کل کھیلے جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2020ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلے کل بدھ کو کھیلے جائیں گے، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آغا امجد اللہ نے بتایاکہ ایونٹ کی تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں اور ایونٹ میں دو کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مردوں کا فٹ بال میچ اور خواتین کا ہاکی میچ شامل ہے، فٹ بال اور ہاکی کے میچز کشمیر الیون اور پی ایس بی الیون کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسد اللہ چوہدری کو فٹ بال ایونٹ کا کوآرڈینیٹر اور محمد ارشد کو ہاکی ایٹ کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے اور ایونٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 04/02/2020 - 14:57:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :