یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنل کل کھیلے جائیں گے

منگل 4 فروری 2020 14:57

یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنل کل کھیلے جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2020ء) یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنل مقابلے کل بدھ کو کراچی کمپنی فٹ بال گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کے مہمان خصوصی سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم ہونگے جو کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ پہلا سیمی فائنل مقابلہ الفیصل کلب اور فالکن کلب کی ٹیموں کے درمیان دوپہر ایک بجے کھیلا جائے گا، دوسرے سیمی فائنل میں مہران کلب کا مقابلہ نشتر کلب راولپنڈی سے دوپہر دو بجے ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل سہ پہر ساڑھے تین بجے کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 04/02/2020 - 14:57:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :