دورہ پاکستان سے انکار کرنیوالے مشفیق الرحیم پر بنگلہ دیشی بورڈ کی نوازشتیں

سب سے زیادہ 6 لاکھ 20 ہزار ٹکا ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 6 فروری 2020 12:01

دورہ پاکستان سے انکار کرنیوالے مشفیق الرحیم پر بنگلہ دیشی بورڈ کی نوازشتیں
ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6فروری2020ء ) بنگلادیش کرکٹ بورڈ(بی سی بی) کے معاوضوں کے نئے سسٹم سے سینئر وکٹ کیپر بیٹسمین اور سابق کپتان مشفیق الرحیم کے وارے نیارے ہوگئے۔بی سی بی نے حال ہی میں کھلاڑیوں کو وائٹ اور ریڈ بال کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا تھا اس کے ساتھ ہی ایک پوائنٹس سسٹم بھی متعارف کرایا تھا جوکہ 2017ء سے اب تک کھیلے جانے والے میچز میں شرکت کے حوالے سے تھا، اس دوران سب سے زیادہ پوائنٹس مشفیق کو حاصل ہوئے، اس لیے انھیں سب سے زیادہ 6 لاکھ 20 ہزار ٹکا ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تمیم اقبال اور محمود اللہ 6، 6 لاکھ ٹکا ماہانہ وصول کریں گے۔معاوضوں کے گذشتہ سسٹم کے تحت یہ تینوں پلیئرز 4، 4 لاکھ ٹکا ماہانہ معاوضہ وصول کرتے تھے۔ بی سی بی پہلے ہی ٹیسٹ میچ فیس بھی ساڑھے 3 لاکھ ٹکا سے بڑھا کر 6 لاکھ ٹکا کرنے کا اعلان کرچکا ہے۔ یاد رہے کہ مشفیق الرحیم نے سکیورٹی کا بہانہ بنا کر ٹیم کے ساتھ پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا اور بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی ان کی مکمل سپورٹ کا اعلان کیا گیا تھا، حیرت انگیز بات یہ تھی کہ مشفیق الرحیم نے پی ایس ایل 5 میں شرکت کے لیے اپنی رجسٹریشن کروائی تھی اور اگر کوئی پی ایس ایل فرنچائز انہیں اپنے سکواڈ میں شامل کرتی تو وہ میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آتے-
وقت اشاعت : 06/02/2020 - 12:01:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :