سپورٹس ڈیپاٹرمنٹ سرگودھا کے زیر اہتمام دو روزہ کشمیر ڈے ہاکی گا لااختتام پذیر

جمعرات 6 فروری 2020 15:21

سپورٹس ڈیپاٹرمنٹ سرگودھا کے زیر اہتمام دو روزہ کشمیر ڈے ہاکی گا لااختتام پذیر
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2020ء) سپورٹس ڈیپاٹرمنٹ سرگودھا کے زیر اہتمام دو روزہ کشمیر ڈے ہاکی گال ااختتام پذیرہو گیا ۔ہاکی گالاکا انعقاد آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم سرگودھا میں کیا گیا، جس میں سرگودھا کے چھ کلبوں کی ٹیموں نے حصہ لیا جس میں دو لڑکیوں جبکہ چار لڑکیوں کے کلب شامل ہیں۔ اس حوالے سے جمعرات کے روز ہاکی گالا کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر سید منظر شاہ فرید، نواز ڈوگر(ریٹائرڈ) صوبائی ہاکی کوچ، حافظ طاہر صوبائی فٹ بال کوچ (ر) کے علاوہ مقامی ہاکی کھلاڑیوں اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

لڑکوں کے فائنل میچ میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ٹیم نے دلچسپ مقابلہ کے بعد ٹائون کمیٹی کی ٹیم کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی جبکہ لڑکیوں کے فائنل مقابلہ میں گورنمنٹ جامع ہائی سکول کی ٹیم نے گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول سیٹلائیٹ ٹائون کی ٹیم کوایک گول سے شکست دی ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں جیتنے والی ٹیموں کو ڈویژنل سپورٹس آفیسر سید منظر شاہ فرید نے ٹرافی اور کھلاڑیوں میں کیش انعامات دیے ۔ اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر سید منظر شاہ فرید نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلہ جات سے طلباء کے اندر مثبت سرگرمیوں کا رجحان پیدا ہوتا ہے اور موجودہ حکومت کھیلوں کے ضلع کی سطح پر بھی فروغ کیلئے کوشاں ہے اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ آئندہ بھی کھیلوں کے مقابلہ جا ت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
وقت اشاعت : 06/02/2020 - 15:21:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :