فیصل آباد اقبال سٹیڈیم میں منعقد ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے 8 میچز کی میزبانی کرے گا

جمعرات 6 فروری 2020 15:21

فیصل آباد اقبال سٹیڈیم میں منعقد ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے 8 میچز کی میزبانی کرے گا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2020ء) فیصل آباد کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے آٹھ میچز کی میزبانی کرے گا جواقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں منعقد ہوںگے ۔فیصل آباد ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے ترجمان نے جمعرات کے روز اے پی پی کو بتایاکہ کبڈی ورلڈ کپ کا افتتاح 9فروری بروز اتوار کو لاہو ر میں ہوگا جبکہ فائنل میچ 16فروری بروز اتوار کو کھیلا جائیگا ۔

انہوں نے بتایاکہ 12 فروری بروز بدھ اور 13فروری بروز جمعرات کو آٹھ میچز فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں منعقد ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ12فروری بروز بدھ کودوپہر تین بجے کینیڈ ا اور آذر بائیجان ، ساڑھے 4 بجے ایران اور جرمنی ،6 بجے سر ا لیون اور انگلینڈ اور ساڑھے 7 بجے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین میچز کھیلے جائیں گے ۔انہوںنے بتایاکہ 13فروری بروز جمعرات کو دوپہر3 بجے کینیڈا اور کینیا ،ساڑھے 4 بجے ایران اور جرمنی ،6 بجے ایران اور انڈیا او ر ساڑھے 7 بجے سرا لیون اور جرمنی کی ٹیموں کے مابین میچز کھیلے جائیں ۔

انہوںنے بتایاکہ تمام میچز کے شاندا ر انعقاد کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔انہوںنے بتایاکہ اس موقع پر مہمان ٹیموں کی سکیورٹی کے لئے بھی فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 06/02/2020 - 15:21:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :