مہران سوکرایف سی نے یکجہتی کشمیر فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

جمعرات 6 فروری 2020 21:13

مہران سوکرایف سی نے یکجہتی کشمیر فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2020ء) شکیل بلگرامی میموریل فٹ بال کلب کے زیر اہتمام کالونی اسٹار فٹ بال گراؤنڈ، نارتھ کراچی پر منعقدہ یکجہتی کشمیر فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں مہران سوکر نے میزبان شکیل گرامی ایف سی کو 0-3سے شکست دے کر فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی۔ اسٹار اسٹرائیکر اکرام الله نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور 2بار گیند کو جال کے حوالے کرکے مین آف دی فائنل کے حقدار قرار پائے۔

ایک گول عبدالکریم نے خوبصورت ہیڈر کے ذریعہ اسکور کیا۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی محمد شمیم، سابق وائس پریذیڈنٹ، ڈی ایف اے کراچی سینٹرل نے فاتح ٹیم کے کپتان عبدالقیوم کو ونر ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹرافی شکیل بلگرامی کے کپتان محمد امین کو پیش کی۔ مہمان خصوصی نے دوران خطاب شکیل بلگرامی کے صدر وسیم عالم، محمد فاروق ، سعد کاظمی و دیگر ممبران کو زبردست خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے انتہائی کم وقت میں اتنا خوبصورت ٹورنامنٹ آرگنائز کرکے اپنی اہلیت ثابت کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایف اے کراچی سینٹرل انکی فٹ بال دوستی کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتی ہے اور ان سے توقع رکھتی ہے کہ فروغ فٹ بال کے سلسلے کو مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ ہمیں انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کی کاوشوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کی جائیگی بلکہ ان کے ساتھ ہر طرح کا بھرپور تعاون بھی کیا جائے گا۔اس موقع پر ریاض احمد، وسیم عالم، اکبر شیخ، محمدوسیم، اسمٰعیل منصوری، آدم جان، عبدالغفار، اصغر بلوچ، حنیف ہاشمی ودیگر بھی موجود تھے۔

قبل ازیں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں مہران سوکر نے عثمان خان اور قاری سمیع نے محمدی بلوچ، عزیز آبادکیخلاف دونوں ہاف میں ایک ایک گول اسکور کے اپنی ٹیم کو 0-2کی سبقت کے ساتھ فائنل میں جگہ دلائی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں میزبان شکیل بلگرامی ایف سی نے اتحار اسپورٹس پر شاہ خالد کے واحد اور فیصلہ کن گول کی بدولت 0-1سے برتری حاصل کرکے فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کی۔ مذکورہ میچز میں ریفریز کے فرائض سعد کاظمی، محمد حنیف ، بابر خان اور تیمورعلی نے انجام دیے جبکہ میچ کمشنر عبدالکریم تھے۔
وقت اشاعت : 06/02/2020 - 21:13:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :