یوم آزادی کشمیر ٹیبل ٹینس مقابلوں کا انعقاد کیاگیا

جمعرات 6 فروری 2020 21:43

یوم آزادی کشمیر ٹیبل ٹینس مقابلوں کا انعقاد کیاگیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2020ء) آزادی کشمیر کے حوالے سے صوبائی ٹیبل ٹینس کے بینر تلے ٹیبل ٹینس مقابلوں کا انعقاد کیاگیا۔

(جاری ہے)

تین روزتک جاری رہنے والے ان مقابلوں کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی خیبر پختونخواٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کفایت اللہ خان نے کیا،جبکہ انکے ہراہ ابصار ویلفیئر ارگنائزیشن کے میاں ابصار علی اور فاروق احمد بیگ ایگزیکٹیوممبر پشاور ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن بھی موجود تھے۔

کشمیر ڈے کے حوالے سے قیوم سٹیڈیم میں منعقدہ ٹیبل ٹینس مقابلوں کے پہلے روز پشاور سے تعلق رکھنے والی انٹر نیشنل کھلاڑی اقرارحمن اور ام حلیمہ کے مابین کھیلے جانیوالے میچ میںاقراء رحمن نے مدمقابل ام حلیمہ کو دو صفر سے ہرایاخواتین کے علاوہ مردوںکے مابین بھی میچزمنعقد ہونگے۔یہ مقابلے اگلے تین روز تک جاری رہیںگے۔
وقت اشاعت : 06/02/2020 - 21:43:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :