ویسٹ انڈیز ٹیم 10 فروری کو سری لنکا پہنچے گی، ٹیم دورہ کے دوران تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی

جمعہ 7 فروری 2020 13:25

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2020ء) ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ سری لنکا کا دورہ کریگی۔ جہاں وہ سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ اس کے علاوہ کالی آندھی دو ٹور میچز بھی کھیلے گی۔ ویسٹ انڈین ٹیم 10 فروری کو سری لنکا پہنچنے کے بعد میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز ٹیم ون ڈے سیریز سے قبل پہلا ٹور میچ 17 فروری جبکہ دوسرا ٹور میچ 20 فروری کو کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 22 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ 26 فروری کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ یکم مارچ کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 4 مارچ کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 6 مارچ کو پالے کیلی میں ہی شیڈول ہے۔
وقت اشاعت : 07/02/2020 - 13:25:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :