پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی کبڈی کپ پرسوں شروع ہوگا

جمعہ 7 فروری 2020 14:35

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی کبڈی کپ پرسوں شروع  ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2020ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی کبڈی کپ پرسوں اتوار سے شروع ہوگا۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے بتایا کہ عالمی کبڈی کپ کی تیاریاں زور شور پر ہیں اور ایونٹ کے میچز لاہور، فیصل آباد اور گجرات میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں دس ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، ایران، بھارت، کینیڈا، کینیا، آسٹریلیا، برطانیہ، امریکہ، سیرالون اور آزربائیجان شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 16 فروری تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔
وقت اشاعت : 07/02/2020 - 14:35:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :