ناصرجمشید کو سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا سنادی گئی

نیشنل کرائم ایجنسی نے ناصر جمشید کو تحقیقات کے بعد سپاٹ فکسنگ کیس میں گرفتار کیا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 7 فروری 2020 17:12

ناصرجمشید کو سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا سنادی گئی
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 فروری2020ء ) سپاٹ فکسنگ کیس میں پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید اور ان کے ساتھیوں یوسف انور اور محمد اعجاز کو سزا سنادی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ناصر جمشید کو تحقیقات کے بعد سپاٹ فکسنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق گروپ نے بنگلا دیش پریمئیر لیگ 2016ء اور پی ایس ایل2017ء ’’طے‘‘ کرنے کی کوشش کی تھی۔

اوپننگ بیسٹمین کو رقم کے عوض اوور کی پہلی دو گیندوں پر رن نہ بنانے پر راضی کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

2016ء میں ناصر جمشید نے خفیہ اہلکار کو بتایا کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے چھ کھلاڑی اس کے لیے کام کر رہے ہیں۔مانچسٹر کراؤن کورٹ کو بتایا گیا کہ فی میچ 30 ہزار پاؤنڈ کی رقم کھلاڑیوں میں تقسیم ہونا تھی۔ناصر جمشید نے شروع میں پی ایس ایل میں رشوت کی تردید کے بعد کورٹ میں اعتراف کیا تھا۔ناصر جمشید پر گزشتہ برس پی سی بی نے کرکٹ کھیلنے پر 10 برس کی پابندی عائد کی تھی جب کہ خالد لطیف اور شرجیل خان پر بھی 5 ،5 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔                                                                                                                                                           
وقت اشاعت : 07/02/2020 - 17:12:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :