اسپاٹ فکسنگ کیس،کرکٹر ناصر جمشید اور ساتھیوں کو سزا سنا دی گئی

جمعہ 7 فروری 2020 18:24

اسپاٹ فکسنگ کیس،کرکٹر ناصر جمشید اور ساتھیوں کو سزا سنا دی گئی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2020ء) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پاکستان کے سابق کرکٹر ناصر جمشید اور ان کے ساتھیوں کو سزا سنادی گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرائم ایجنسی نے اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کے بعد کرکٹر ناصر جمشید اور ان کے ساتھیوں یوسف انور اور محمد اعجاز کو سزا سنائی۔

(جاری ہے)

نیشنل کرائم ایجنسی نے تحقیقات کے بعد اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں ناصر جمشید کو گرفتار کیا تھا، ناصر جمشید اور ساتھیوں نے بنگلا دیش پریمئیر لیگ 2016 اور پی ایس ایل2017 کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی کوشش کی۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق بی پی ایل کے دوران بلے باز کو رقم کے عوض اوور کی پہلی دو گیندوں پر رن نہ بنانے پر راضی کیا گیا۔2016 میں ناصر جمشید نے خفیہ اہلکار کو بتایا کہ بی پی ایل کے 6 کھلاڑی ان کیلئے کام کر رہے ہیں اور فی میچ 30 ہزار پاؤنڈ کی رقم کھلاڑیوں میں تقسیم ہوئی۔ناصر جمشید نے شروع میں پی ایس ایل میں رشوت کی تردید کے بعد کورٹ میں اعتراف کیا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ برس ناصر جمشید پر 10 برس کی پابندی عائد کی تھی۔
وقت اشاعت : 07/02/2020 - 18:24:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :