تیسرے پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل مقابلی2020 کی اختتامی تقریب کا کراچی میں انعقادکیاگیا

جمعہ 7 فروری 2020 18:43

تیسرے پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل مقابلی2020 کی اختتامی تقریب کا کراچی میں انعقادکیاگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2020ء) تیسرے پاکستان نیوی انٹر نیشنل ناٹیکل مقابلی2020 کی اختتامی تقریب پاکستان نیول اکیڈمی میں منعقد کی گئی۔ جرمنی، انڈونیشیا، عمان، قطر، سری لنکا اور ترکی کی ٹیموں نے ایک ہفتے پر محیط مقابلوں میں شرکت کی۔ کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل زاہد الیاس اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔پاکستان نیوی انٹر نیشنل ناٹیکل مقابلوں میں پاکستان نیول اکیڈمی اور پاکستان میرین اکیڈمی کی ٹیموں کے علاوہ چھ بین الاقوامی ٹیمیں شریک تھیں۔

مقابلوں میں سیلنگ، تیراکی، لائف سیونگ، سی مین شپ اور فزیکل فٹنس کے مقابلے شامل تھے، ان مقابلوں کا انعقاد کراچی ہاربر اور پاکستان نیوی اسپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے مقابلوں کے شاندار انعقاد پر اپنے اطمینان کا اظہار کیااور جیتنے والی ٹیموں کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں مہمان خصوصی نے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔ ترکی کی نیول اکیڈمی کی ٹیم نے 5 سونے کے تمغے حاصل کر کے مقابلوں میں فتح حاصل کی جبکہ پاکستان نیول اکیڈمی کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب میں سول ملٹری حکام اور شریک ممالک کے سفراء ریکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
وقت اشاعت : 07/02/2020 - 18:43:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :