کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سب سے بہترین آل راونڈر کو پی ایس ایل 5 سے باہر کر دیا گیا

پاکستانیوں کے پسندیدہ ترین جارح مزاج کرکٹر انور علی گزشتہ چاروں سیزن میں چیمپئن ٹیم کا حصہ تھے، اس سال کے سیزن کیلئے انہیں کسی ٹیم نے منتخب نہیں کیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 7 فروری 2020 20:14

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سب سے بہترین آل راونڈر کو پی ایس ایل 5 سے باہر کر دیا گیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 فروری 2020ء ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سب سے بہترین آل راونڈر پی ایس ایل 5 سے باہر کر دیا گیا، پاکستانیوں کے پسندیدہ ترین جارح مزاج کرکٹر انور علی گزشتہ چاروں سیزن میں چیمپئن ٹیم کا حصہ تھے، اس سال کے سیزن کیلئے انہیں کسی ٹیم نے منتخب نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 5 میں جارح مزاج آل راونڈر انور علی ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔

انور علی گزشتہ چاروں سیزن میں چیمپئن ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اہم ترین حصہ تھے۔ انور علی اپنی باولنگ کے علاوہ جارح مزاج بلے بازی کیلئے مشہور ہیں۔ تاہم پاکستان سپر لیگ 5 کیلئے حیران کن طور پر ان کی ٹیم کوئٹہ نے انہیں ریلیز کر دیا۔ جبکہ کسی دوسری ٹیم کی جانب سے بھی انہیں منتخب نہیں کیا گیا، جس کے باعث انور علی اس سال کے پی ایس ایل سیزن کا حصہ نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستانی شائقین کرکٹ سوشل میڈیا پر اپنی مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ انور علی نے گزشتہ 4 سیزنز کے دوران کافی بہترین کرکٹ کھیلی، تاہم اس کے باوجود اب انہیں کسی ٹیم کی جانب سے بھی منتخب نہ کیا جانا کافی حیران کن اور مایوس کن بھی ہے۔ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز انور علی کو دوبارہ سے اپنی ٹیم کا حصہ بنائے۔

جبکہ انور علی کو ٹیم سے ریلیز کیے جانے کے حوالے سے تاحال کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 5 کا میلہ شروع ہونے میں چند ہی روز باقی رہ گئے ہیں۔ 4 سیزنز کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں ہی کھیلے جائیں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز رواں سیزن میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
وقت اشاعت : 07/02/2020 - 20:14:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :