ویسٹ انڈیز ٹیم پرسوں سری لنکا پہنچے گی

ٹیم دورہ کے دوران تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی

ہفتہ 8 فروری 2020 12:45

ویسٹ انڈیز ٹیم پرسوں سری لنکا پہنچے گی
جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2020ء) ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم پرسوں سری لنکا پہنچے گی جہاں وہ سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈیز ٹیم ون ڈے سیریز سے قبل پہلا ٹور میچ 17 فروری جبکہ دوسرا ٹور میچ 20 فروری کو کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 22 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ 26 فروری کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ یکم مارچ کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 4 مارچ کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 6 مارچ کو پالے کیلی میں ہی شیڈول ہے۔
وقت اشاعت : 08/02/2020 - 12:45:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :