بھارتی فاسٹ باولرمحمد شامی کی سابقہ اہلیہ کی تصاویر وائرل

حسین جہان کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 8 فروری 2020 18:10

بھارتی فاسٹ باولرمحمد شامی کی سابقہ اہلیہ کی تصاویر وائرل
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8فروری2020ء ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولرمحمد شامی کے ساروتی پوجا سے متعلق اپنی بیٹی کے لئے ایک چھوٹے سے پیغام نے بہت سارے دل جیت لئے لیکن کچھ لوگوں نے بھی اسلامی اصولوں کی پاسداری نہ کرنے پر ان شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔اب محمد شامی کی سابقہ اہلیہ حسین جہاں جو ماڈل بھی ہیں ،نے اپنی گلیمرس تصاویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر پھر اینٹری دیکر ماڈلنگ اور اداکاری کا کیریئر دوبارہ شروع کیا ہے۔

اس سے قبل حسین جہاں نے اپنے شوہر شامی پر جسمانی اور ذہنی طور پر بدسلوکی کا الزام عائد کیا تھا اور دعوی کیا تھا کہ فاسٹ باولر کی دیگر خواتین سے بھی دوستیاں ہیں ۔حسین جہاں نے شامی اور ان کے اہل خانہ پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا جب کہ کولکتہ کی علی پور کورٹ میں شامی اور دیگر کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کیا اور اپنے شوہر سے بیٹی کے لیے خرچہ بھی مانگا تھا ۔

(جاری ہے)

فوٹو شوٹ کے بعد حسین جہاں نے کہا کہ ’انہو ں نے اپنی زندگی کو پٹڑی پر لانے کیلئے دوبارہ شوبز انڈسٹری جوائن کی ہے اور بہت جلد فلم بھی کرنے جارہی ہوں۔میں نے جو بھی کیا ہے اپنے اور اپنے بچوں کو پالنے کیلئے کیا ہے کیونکہ میرے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں تھااور مجھے محمد شامی کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کیلئے رقم کی ضرورت ہے اور میرے پاس ایسا کوئی ذریعہ آمدن نہیں تھا کہ میں وکیلوں کی بھاری فیسیں ادا کرسکتی اسلئے میں نے دوبارہ ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔
بھارتی فاسٹ باولرمحمد شامی کی سابقہ اہلیہ کی تصاویر وائرل
وقت اشاعت : 08/02/2020 - 18:10:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :