لاڑکانہ پولیس کی جانب سے سندھ پولیس شہدائے حق ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا

قومی ٹیسٹ اور ونڈے ٹیم کے کھلاڑیوں نے شائقین کرکٹ کے لیے پولیس ٹریننگ اسکول گرائونڈ میں میچ کھیلا ،شاہد آفریدی کی کپتانی میں گرین اسٹارز نے بلو اسٹارز کو 32 رنز سے شکست دیدی

ہفتہ 8 فروری 2020 21:30

لاڑکانہ پولیس کی جانب سے سندھ پولیس شہدائے حق ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2020ء) لاڑکانہ پولیس کی جانب سے سندھ پولیس شہدائے حق ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا قومی ٹیسٹ اور ونڈے ٹیم کے کھلاڑیوں نے شائقین کرکٹ کے لیے پولیس ٹریننگ اسکول گرائونڈ میں میچ کھیلا ،شاہد آفریدی کی کپتانی میں گرین اسٹارز نے بلو اسٹارز کو 32 رنز سے شکست دیدی، پولیس شہداء حق ٹی ٹوئینٹی میچ کیلیے پاکستان گرین اسٹارز کی کپتانی شاہد آفریدی جبکہ پاکستان بلو اسٹارز کی کپتانی یونس خان نے کی، شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلا کیا اوپننگ شرجیل خان اور عمران فرحت نے کی، گرین اسٹارز نے بیٹنگ کرتے ہوئے 15 اوورز میں 210 رنز بنائے جبکہ مد مقابل بلو اسٹارز 15 اوورز میں 5 وکٹس کے نقصان پر صرف 178 رنز بنا سکے اس طرح گرین اسٹارز ٹیم 32 رنز سے فاتح قرار پائی میچ میں شرجیل خان نے 24 بالز پر 70 رنز بنائے جبکہ کپتان شاہد آفریدی نے 3 اوورز میں 4 وکٹس حاصل کیں تقریب میں صوبائی وزیر آبپاشی سہیل انور سیال، ونگ کمانڈر شہباز رینجرز کرنل محمود اور پولیس افسران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شائقین کرکٹ کا جوش بڑھانے کیلیے گرائونڈ میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور مقامی فنکاروں کی جانب سے گیت بھی پیش کیے گئے کرکٹ میچ کے لئے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے، قبل ازیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفرید کا کہنا تھا کہ خواہش تھی کہ لاڑکانہ دوبارہ آؤں، پولیس کے شہدائ کے لیے کرکٹ میچ اچھا مقصد ہے، سندھ میں کرکٹ کے مقامی دھانچے کا اندازہ قومی کرکٹ ٹیم میں سندھ کے کتنے کھلاڑی ہیں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے، بلاول بھٹو زرداری پر ذمہ داری ہے کہ وہ سندھ میں کھیلوں پر توجہ دیں، انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں اکیڈمی بناؤں اور صوبوں سے ٹیلنٹ باہر لے کر آئیں، پی ایس ایل اپنا برانڈ ہے، امید ہے ناٹ آؤٹ رہوں گا، دوسری جانب شاہد آفریدی نے گڑھی خدابخش بھٹو پہنچ کر شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو و دیگر شہدائے کے مزاروں پر حاضری دی اور پھولوں کی چاردریں چڑھاکر فاتح خوانی بھی کی، اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرتے ہوئے مزار کو عام لوگوں کے لیے بند کردیا جبکہ حاضری کے بعد شاہد آفریدی لاڑکانہ روانہ ہوگئے۔

وقت اشاعت : 08/02/2020 - 21:30:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :