انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل، بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کی بدمعاشی، بنگلہ دیشی کھلاڑیوں سے لڑ پڑے، دھکم پیل کی

پیر 10 فروری 2020 00:50

انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل، بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کی بدمعاشی، بنگلہ دیشی کھلاڑیوں سے لڑ پڑے، دھکم پیل کی
پوٹ چیفسٹروم ۔ 9 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2020ء) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی کھلاڑی بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے، بنگلہ دیشی کھلاڑیوں سے لڑ پڑے اور انہیں دھکے دیئے، ایمپائرز نے مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کرایا۔

(جاری ہے)

اتوار کو پوٹ چیفسٹروم، جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل میں بنگلہ دیشی نے ٹیم نے دفاعی چیمپئن بھارت کو شکست دے کر پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

بھارتی کھلاڑی شکست برداشت نہ کر سکے اور سپورٹ مین سپرٹ بھول گئے، بھارتی ٹیم کے کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایونٹ میں بھی بدمعاشی کرتے ہوئے نظر آئے، بھارتی کھلاڑی بنگلہ دیشی کھلاڑیوں سے لڑ پڑے، انہیں دھکے دیئے اور وکٹیں مارنے کی بھی کوشش کی تاہم ایمپائرز اور گرائونڈ سٹاف نے مداخلت کر کے بیچ بچائو کرایا۔
وقت اشاعت : 10/02/2020 - 00:50:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :