نیوزی لینڈ ویمن نے چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ ویمن کو 69 سے ہرا کر سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی

پیر 10 فروری 2020 13:08

نیوزی لینڈ ویمن نے چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ ویمن کو 69 سے ہرا کر سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی
ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2020ء) سوٖفی ڈیوائن کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ ویمن نے چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ ویمن کو 69 رنز سے ہرا کر پانچ میچز کی سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کی کپتان سوفی ڈیوائن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور نہ صرف ٹی ٹونٹی کیریئر کی پہلی بلکہ کیریئر بیسٹ انیگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 105 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔

پیر کو ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کی کپتان سوفی ڈیوائن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے سوفی ڈیوائن کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بناکر جنوبی افریقن ویمن ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 172 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔

(جاری ہے)

سوفی ڈیوائن 105، سوزی باٹیز ناقابل شکست 47 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں، جنوبی افریقن ویمن ٹیم کی جانب سے شبنم اسماعیل نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، جواب میں جنوبی افریقن ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور نیوزی لینڈ کی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے بعد پوری ٹیم 17ویں اوور میں 102 رنز پر ڈھیر ہوگئی، لیزیلی لی نے 25 رنز بنائے۔

6 جنوبی افریقی ویمن کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں۔ اینا پیٹرسن نے 3، جس کر دوکھلاڑی کو آئو ٹ کیا۔
وقت اشاعت : 10/02/2020 - 13:08:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :