مہتاب چائولہ دوسری ویٹرنز ہاکی لیگ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا، نیشنل ، کینٹ کمبائنڈ اور ڈی ایچ اے حیدرآباد کامیاب

پیر فروری 18:23

مہتاب چائولہ دوسری ویٹرنز ہاکی لیگ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2020ء) مہتاب چائولہ دوسری ویٹرنز ہاکی لیگ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا ، نیشنل کلب ، ڈی ایچ اے حیدرآباد اور کینٹ کمبائنڈ کلب کی کامیابی ، ڈولفینز ، ٹی این ٹی اور پاک فلیگ کو ناکامی کا سامنا رہا ۔ گزشتہ شب اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیشنل ویٹرنز ہاکی کلب نے مد مقابل ڈولفینز ویٹرنز کلب کو با آسانی پانچ گول سے شکست دیدی ، فاتح ٹیم کی جانب سے خالد پراچہ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول اسکور کئے انہوں نے ساتویں اور آٹھویں منٹ میں اپنی ٹیم کیلئے گول بنائے جبکہ عمران خان نے آٹھویں ، سبط حسان نے 25 ویں اور اولمپئین محمد انیس نے 34 ویں منٹ میں ایک ، ایک گول اسکور کیا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں کینٹ کمبائنڈ ویٹرنز ہاکی کلب نے ٹی این ٹی ویٹرنز کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے زیر کرلیا ، کینٹ کمبائنڈ کی جانب سے محمد عمران ، فراز علی اور محمد رضوان نے بالترتیب 34، 21 اور 20 ویں منٹ میں ایک ، ایک گول اسکور کیا جبکہ ٹی این ٹی ویٹرنز کیلئے آذاد ملک نے 14 ویں منٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا ۔ کھیلے گئے تیسرے میچ میں ڈی ایچ اے حیدرآباد نے پاک فلیگ کلب کو با آسانی چار گول سے ہرا دیا ، فاتح ٹیم گول اویس احمد ، عرفان شیخ ، محمد شاہد اور محمد آصف نے بالترتیب ، تیسرے، چوتھے ، 14 ویں اور 38 ویں منٹ میں اسکور کئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/02/2020 - 18:23:10

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments