ویسٹ اندیز ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، ٹیم دورہ کے دوران تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی

منگل 11 فروری 2020 12:47

ویسٹ اندیز ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، ٹیم دورہ کے دوران تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2020ء) سری لنکا کے خلاف تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں شرکت کے لئے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی ہے۔ جہاں وہ سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی۔ اس کے علاوہ کالی آندھی دو ٹور میچز بھی کھیلے گی۔ ویسٹ انڈین ٹیم ون ڈے سیریز سے قبل پہلا ٹور میچ 17 فروری جبکہ دوسرا ٹور میچ 20 فروری کو کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 22 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ 26 فروری کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ یکم مارچ کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 4 مارچ کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 6 مارچ کو پالے کیلی میں ہی شیڈول ہے۔
وقت اشاعت : 11/02/2020 - 12:47:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :