طلحہ طالب کو انٹرنیشنل سالیڈیریٹی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں تین طلائی تمغے جیتنے پر مبار کباد

منگل 11 فروری 2020 12:47

طلحہ طالب کو انٹرنیشنل سالیڈیریٹی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں تین طلائی تمغے جیتنے پر مبار کباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2020ء) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر میاں محمد اسلم، سیکرٹری جنرل امجد امین بٹ، چیف ایگزیکٹو حافظ محمد عمران بٹ اور پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سیکرٹری محمد راشد ملک نے پاکستان کے طلحہ طالب کو تاشقند میں ہونے والی انٹرنیشنل سالیڈیریٹی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے 67 کلوگرام کلاس میں تین گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام مزید روشن کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سنیچ میں 142کلین اینڈ جرک میں 162 اور ٹوٹل 304کے وزن اٹھا کر گولڈ میڈلز جیتے۔ انہوں نے کہا کہ طلحہ طالب نے کامن ویلتھ گیمز میں کانسی اور ساؤتھ ایشین گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلحہ طالب نے گذشتہ برس مصر میں کھیلے گئے ایونٹ میں شرکت کی تھی جس میں بھی اس نے سونے اور چاندی کا ایک، ایک تمغہ حاصل کیا تھا۔
وقت اشاعت : 11/02/2020 - 12:47:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :