انڈر19 ورلڈ کپ فائنل، جھڑپ کرنیوالے پانچ کرکٹرزکوسزائیں سنادی گئیں

سزا پانے والے تین کھلاڑیوں کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے جب کہ دو بھارتی ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 11 فروری 2020 12:41

انڈر19 ورلڈ کپ فائنل، جھڑپ کرنیوالے پانچ کرکٹرزکوسزائیں سنادی گئیں
کیپ ٹائون(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11فروری2020ء ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے انڈر 19 ورلڈکپ فائنل کے بعد جھڑپ کے واقعہ پرایکشن لیتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو قصور وار ٹھہرادیا.آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈکپ فائنل کے بعد جھڑپ کے واقعہ پر ایکشن لیتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو قصوروارٹھہرادیا۔ ان میں سے تین کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے جب کہ دو بھارتی کھلاڑی ہیں جنہیں سزا سنائی گئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سےجاری کردہ پریس ریلیز کےمطابق ان کھلاڑیوں کو آئی سی سی کی کوڈآف کنڈیکٹ کی شق تین کی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیا گیا ہے۔تمام پانچ کھلاڑیوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے۔ بنگلہ دیش کے محمد توحید ہیردئے کو دس، شمیم حسین کو آٹھ اور رقیب الحسن کو چار میچز کے لئے معطل کردیا گیا، بھارت کے آکاش سنگھ کو آٹھ میچز کے لئے معطل کیا گیا ہے جب کہ روی بشنوئی پر پانچ میچز کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے اس واقعے پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔یاد رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے تھے اور اس دوران بھارتی کھلاڑیوں کو بنگلہ دیشی پرچم کی توہین کرتے بھی دیکھا گیا تھا-                                                                                                                                        
وقت اشاعت : 11/02/2020 - 12:41:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :