ٹیسٹ رینکنگ ،بابر اعظم کیریئر کی بہترین 5ویں پوزیشن پر پہنچ گئے

قومی بلے باز تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 5بلے بازوں کی فہرست میں شامل واحد بلے باز بھی بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 11 فروری 2020 14:44

ٹیسٹ رینکنگ ،بابر اعظم کیریئر کی بہترین 5ویں پوزیشن پر پہنچ گئے
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11فروری2020ء ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کیریئر کی بہترین 5ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں 143رنز کی عمدہ باری کھیلنے والے بابر اعظم نے دو درجے ترقی کے ساتھ نئی رینکنگ میں 5ویں پوزیشن اپنے نام کر لی ہے اور وہ اب تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 5بلے بازوں کی فہرست میں شامل واحد بلے باز بن گئے ہیں ۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں65رنز کی باری کھیلنے والے اسد شفیق بھی ترقی کے ساتھ کیریئر کی بہترین 18ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ،قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود بھی سنچری سکور کرنے کے بعد 32ویں پوزیشن پر ترقی پا گئے ہیں ، مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل 75رنز کی باری کھیلنے کے بعد 52ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ،قومی ٹیم کے اوپنر عابد علی اس وقت59ویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

باؤلرز کی رینکنگ میں پاکستان کے محمد عبا س ترقی کے ساتھ14ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ،شاہین شاہ آفریدی نے بھی32ویں پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے،ہیٹرک ہیرو نسیم شاہ کو بھی اپنی شاندار باؤلنگ کاصلہ52ویں پوزیشن پر ترقی کی صورت میں ملا ہے۔حارث سہیل باؤلرز کی رینکنگ میں55ویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔                                                                                                                              
وقت اشاعت : 11/02/2020 - 14:44:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :