کرکٹر نہ ہوتا تو اتنے دبائو کے باوجودکبھی اتنا پرسکون نہ ہوتا:وزیر اعظم عمران خان

آپ وزیراعظم بن کر بھی اتنےپرسکون ہیں؟:رچی رچرڈسن کا سوال، ،وزیراعظم سے ملکی اور غیر ملکی سابق کرکٹرز کی ملاقات،کرکٹ معاملات پر گفتگو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 11 فروری 2020 15:20

کرکٹر نہ ہوتا تو اتنے دبائو کے باوجودکبھی اتنا پرسکون نہ ہوتا:وزیر اعظم عمران خان
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11فروری2020ء ) وزیراعظم عمران خان سے پی سی بی کے ڈائریکٹر آف ڈومیسٹک ذاکر خان کی قیادت میں سابق کرکٹرز کی ملاقات کی جس میں کرکٹ کے کھیل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظإ سے ملاقات کرنے والوں میں سابق ویسٹ انڈین کپتان سر رچی رچرڈسن، سابق کیوی فاسٹ باؤلر ڈینی موریسن اور سابق قومی کپتان رمیز حسن راجہ شامل تھے۔

عمران خان سے سابق کرکٹرز کی ایک گھنٹہ تک خوشگوار ماحول میں گپ شپ ہوئی۔ سابق کرکٹرز ورلڈ کپ 1992ء کی یادوں سمیت ماضی کے متعد واقعات کو یاد کرتے رہے۔وزیراعظم نے سر رچی رچرڈسن سے ویسٹ انڈیز کرکٹ کے زوال پر گفتگو کی۔ انہوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ وزیراعظم بن کر بھی اتنے پرسکون ہیں، اس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپورٹس مین نہ ہوتا تو اتنے دباؤ میں کبھی پرسکون نہ ہوتا۔

(جاری ہے)

اپنے کیرئیر کے دوران بھی دباؤ کو برداشت کرکے کامیاب رہا۔وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر ڈینی موریسن سے کیوی کرکٹ پر بھی گپ شپ کی۔
یاد رہے کہ 58 سالہ سررچی رچرڈسن پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین راولپنڈی ٹیسٹ میں بطور میچ ریفری اپنی خدمات سر انجام دینے آئے تھے۔                                                                                                                            
وقت اشاعت : 11/02/2020 - 15:20:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :