کیرون پولارڈ دورہ سری لنکا میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت کریں گے

منگل 11 فروری 2020 15:40

کیرون پولارڈ دورہ سری لنکا میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت کریں گے
جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2020ء) کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق مایہ ناز آل رائونڈر کیرون پولارڈ دورہ سری لنکا میں ٹیم کی قیادت کرینگے۔ شمرون ہیٹمائر اور ایون لیوس فٹنس مسائل کے باعث ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے، گھٹنے کی انجری سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد فیبین ایلن بھی ٹیم میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے سلیکٹر راجر ہارپر نے کہا ہے کہ ایون لیوس اور شمرون ہیٹمائر بہت جلد فٹنس مسائل سے چھکارا حاصل کر لیں گے۔

سری لنکا کے خلاف دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فیبین ایلن، سنیل امبریس، ڈیرن براوو، روسٹن چیسی، شیلڈن کوٹریل، جیسن ہولڈر، شائی ہوپ (وکٹ کیپر)، الزاری جوزف، برینڈن کنگ، کیمو پاؤل، نیکولس پوران، رومین پائول، روماریو شیفرڈ اور ہیڈن والش جونیئر شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 11/02/2020 - 15:40:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :