جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ کل کھیلا جائیگا

منگل 11 فروری 2020 16:18

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ کل کھیلا جائیگا
ایسٹ لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2020ء) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل بدھ کو بفالو پارک، ایسٹ لندن میں کھیلا جائے گاشیڈول کے مطابق جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 12 فروری کو ایسٹ لندن میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 14 فروری کو ڈربن میں کھیلا جائے گا، پہلے دونوں میچز نائٹ ہونگے، سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 16 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 3-1 سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی تھی، دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیتی تھیں جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا ۔
وقت اشاعت : 11/02/2020 - 16:18:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :