آل پاکستان عبدالرشید قریشی فٹ بال ٹورنامنٹ: اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل کالونی کی شاندار اُڑان

منگل فروری 17:24

آل پاکستان عبدالرشید قریشی فٹ بال ٹورنامنٹ: اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2020ء) آل پاکستان عبدالرشید قریشی فٹ بال ٹورنامنٹ میں اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل کالونی کی شاندار اُڑان جاری رہی۔ بلو موومنٹ فٹ بال کلب بے نظیر آباد (نواب شاہ) کے زیر اہتمام جاری "آل پاکستان عبدالرشید قریشی فٹ بال ٹورنامنٹ" میں چیئرمین حاجی محمد الیاس اعوان کی قیادت میں شاہ فیصل کالونی کراچی کی معروف ٹیم اُسامہ اسپورٹس نے بلوچستان کی 2 ٹیموں کوئٹہ کلب کوئٹہ اور کوئٹہ پشین کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُسامہ اسپورٹس نے پہلے میچ میں بلوچستان کی مہمان ٹیم کوئٹہ کلب کوئٹہ کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیدی۔ اُسامہ کی جانب سے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ذوہیب نے 2 اور جبکہ صابر نے ایک گول اسکور کیا۔ دوسرے میچ میں اُسامہ اسپورٹس نے کوئٹہ پشین کو پنالٹی ککس پر 3-2 سے مات دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ چیئرمین حاجی محمد الیاس اعوان ،کپتان سلیم شاہ اور منیجر سیف اللہ خان نے آل پاکستان ٹورنامنٹ میں شاندار کار کردگی پر اُسامہ اسپورٹس کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور اُمید ظاہر کی ہے کہ ٹیم اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/02/2020 - 17:24:02

Your Thoughts and Comments