پاک بھارت سیریز ، شاہد آفریدی اور یوراج سنگھ نے بڑا بیان جاری کر دیا

پاکستان اور بھارت سیریزکھیلتے ہیں تویہ ایشزسے بڑی ثابت ہوگی:سابق پاکستانی کپتان،زیادہ سےزیادہ پاک بھارت مقابلےبذات خود کھیل کیلئے فائدہ مند ہیں:سابق بھارتی آل رائونڈر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 12 فروری 2020 11:13

پاک بھارت سیریز ، شاہد آفریدی اور یوراج سنگھ نے بڑا بیان جاری کر دیا
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12فروری2020ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹریوراج سنگھ دونوں نے فوری طور پر پاک بھارت کرکٹ روابط کی بحالی پر زور دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی اور یوراج سنگھ ایکسپو دبئی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے اکھٹے ہوئے تھے۔ جہاں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت سیریز کھیلتے ہیں تو یہ ایشز سے بھی بڑی ثابت ہوگی مگر لوگوں کے پسندیدہ کھیل کے درمیان میں سیاست آچکی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب یوراج سنگھ کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان کے خلاف 2004ء، 2006ء اور 2008ء کی باہمی سیریز کھیلنا اچھی طرح یاد ہے، اگرچہ یہ چیزیں ہمارے اختیار میں نہیں مگر میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ پاک بھارت مقابلے بذات خود کھیل کیلئے فائدہ مند ہیں۔یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے آخری مرتبہ 2007ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور پاکستان نے آخری مرتبہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کے لیے 2012ء میں بھارت کا دورہ کیا تھا،دونوں ٹیموں کےمابین آخری ٹیسٹ سیریز 2007ء میں کھیلی گئی تھی -                                                                                                                             
وقت اشاعت : 12/02/2020 - 11:13:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :