جینیسس انوی ٹیشنل اوپن گالف ٹورنامنٹ کل امریکہ میں شروع ہوگا، جان بریڈلے اعزاز کا دفاع کریں گے

بدھ 12 فروری 2020 16:48

جینیسس انوی ٹیشنل اوپن گالف ٹورنامنٹ کل امریکہ میں شروع ہوگا، جان بریڈلے اعزاز کا دفاع کریں گے
کیلی فورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2020ء) ٹائیگر ووڈ فائونڈیشن کے زیر اہتمام جینیسس انوی ٹیشنل اوپن گالف ٹورنامنٹ کا 94 واں ایڈیشن کل جمعرات سے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا مشہور گولف ایونٹ ہے جو پہلی بار 94 سال قبل 1926ء میں لاس اینجلس اوپن کے طور پر کھیلا گیا تھا۔

ٹورنامنٹ 71 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔ پی جی اے ایونٹ میں امریکہ کے جان بریڈلے اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے ۔ ٹورنامنٹ کے لئے 93 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔13 فروری سے شروع ہونے والا یہ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 16 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔
وقت اشاعت : 12/02/2020 - 16:48:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :