شاہد خان آفریدی اور یوراج سنگھ کا فوری طور پر پاک بھارت کرکٹ روابط کی بحالی کا مطالبہ

بدھ 12 فروری 2020 17:04

شاہد خان آفریدی اور یوراج سنگھ کا فوری طور پر پاک بھارت کرکٹ روابط کی بحالی کا مطالبہ
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2020ء) سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور یوراج سنگھ نے فوری طور پر پاک بھارت کرکٹ روابط کی بحالی کا مطالبہ کر دیا ۔دونوں ممالک کے سابق اسٹار آل راؤنڈرز ایکسپو دبئی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے اکھٹے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت سیریز کھیلتے ہیں تو یہ ایشز سے بھی بڑی ثابت ہوگی مگر لوگوں کے پسندیدہ کھیل کے درمیان میں سیاست آچکی ہے ۔دوسری جانب یوراج سنگھ کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان کے خلاف 2004، 2006 اور 2008 کی باہمی سیریز کھیلنا اچھی طرح یاد ہے، اگرچہ یہ چیزیں ہمارے اختیار میں نہیں مگر میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ پاک بھارت مقابلے بذات خود کھیل کیلئے فائدہ مند ہیں۔
وقت اشاعت : 12/02/2020 - 17:04:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :