ساتویں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا وارم اپ مرحلہ 15 فروری سے شروع ہوگا، پاکستان ویمن ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 16 فروری کو بھارت کے خلاف کھیلے گی

بدھ 12 فروری 2020 17:04

ساتویں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا وارم اپ مرحلہ 15 فروری سے شروع ہوگا، پاکستان ویمن ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 16 فروری کو بھارت کے خلاف کھیلے گی
کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2020ء) ساتویں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل وارم مرحلہ 15 فروری سے شروع ہوگا، ورام اپ مرحلے میں مختلف ٹیموں کے درمیان دس میچز کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ساتواں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 21 فروری سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا جس میں 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔

ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ مرحلہ 15 فروری سے شروع ہوگا جس میں مختلف ممالک کی ٹیموں کے درمیان دس میچز کھیلے جائینگے۔ پہلا میچ 15 فروری کو آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 16 فروری کو چار وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان، دوسرا میچ بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ کے درمیان، تیسرا میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جبکہ چوتھا میچ بھارت اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

وارم اپ مرحلے میں 18 فروری کو تین میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان، دوسرا میچ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جبکہ تیسرا میچ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 19 فروری کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں نیوزی لینڈ اور تھائی لینڈ کی ویمن ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ 20 فروری کو آخری وارم اپ میچ کھیلا جائے گا جس میں بنگلہ دیش اور پاکستان کی خواتین ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔
وقت اشاعت : 12/02/2020 - 17:04:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :