ایم سی سی 48 سال بعد کمار سنگاکارا کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی

سابق سری لنکن کپتان کی قیادت میں ایم سی سی کی ٹیم کل لاہور قلندرز کا مقابلہ کرے گی

جمعرات 13 فروری 2020 12:46

ایم سی سی 48 سال بعد کمار سنگاکارا کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2020ء) مارلی بون کرکٹ ٹیم (ایم سی سی) 48 سال بعد سری لنکا کے سابق کپتان کمارسنگاکارا کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق واضح رہے ایم سی سی کے کپتان کمار سنگا کارا 11 سال بعد پاکستان آئے ہیں،سابق سری لنکن کپتان کی قیادت میں ایم سی سی کی ٹیم 14 فروری کو لاہور قلندرز کا مقابلہ کرے گی۔اس کے علاوہ 16 فروری کو ایم سی سی کی ٹیم پاکستان شاہین کے ساتھ میچ کھیلے گی جبکہ 17 فروری کو ناردرن اور 19 فروری کو ملتان سلطانز کے ساتھ میچ کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 13/02/2020 - 12:46:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :