زمبابوے کرکٹ کے مطابق ٹیم ک دورہ بنگلہ دیش پہنچے گی

زمبابوے کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش کا آغاز بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون کے خلاف 18 فروری کو دو روزہ ٹور میچ سے کریگی

جمعرات 13 فروری 2020 12:46

زمبابوے کرکٹ کے مطابق ٹیم ک دورہ بنگلہ دیش پہنچے گی
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2020ء) زمبابوے کرکٹ کے مطابق ٹیم کل جمعہ کو دورہ بنگلہ دیش پہنچے گی جہاں وہ میزبان بنگلہ دیش کے خلاف ایک ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں شرکت کریگی۔ شیڈول کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش کا آغاز بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون کے خلاف 18 فروری کو دو روزہ ٹور میچ سے کریگی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ 22 سے 26 فروری تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا جس کے بعد تین ایک روزہ میچوں کی سیریز یکم مارچ سے شروع ہو گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 3 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 6 مارچ کو کھیلا جائے گا، تینوں ون ڈے میچز سلہٹ کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیمون کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 9 مارچ کو جبکہ دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 11 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹی ٹونٹی میچز ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 13/02/2020 - 12:46:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :