امریکی کرکٹ ٹیم نیپال کے ہاتھوں کم ترین سکور پر آؤٹ

زمبابوے کا کم ترین ون ڈے سکور کا 16 سالہ ریکارڈ برابر کردیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 13 فروری 2020 12:05

امریکی کرکٹ ٹیم نیپال کے ہاتھوں کم ترین سکور پر آؤٹ
کھٹمنڈو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13فروری2020ء ) امریکی کرکٹ ٹیم نیپال کے خلاف ایک روزہ میچ میں صرف 35 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اس نے میچ میں کم ترین اسکور کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ورلڈ کپ لیگ کے ون ڈے میچ میں نیپالی ٹیم نے امریکی کرکٹ ٹیم کو 50 اوورز کے میچ میں کم ترین اسکور پر آؤٹ کردیاجس کے بعد امریکی ٹیم ایک روزہ میچ میں کم ترین سکور کا ریکارڈ قائم کرنے والی زمبابوے کی ٹیم کے ساتھ شامل ہو گئی۔

اس سے قبل کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم ترین اسکور کا اعزاز زمبابوے کے پاس تھا، وہ ایک روزہ میچ میں سری لنکا کے خلاف صرف 35 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، اب اس فہرست میں امریکی کرکٹ ٹیم کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔ زمبابوے کی ٹیم 2004ء میں سری لنکا کے خلاف صرف 18 اوورز میں 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ لیگ کے میچ میں نیپال کے لیگ سپنر سندیپ لمیچھانے نے صرف 16 رنز دے کر 6 امریکی بلے بازوں کو آؤٹ کیا جبکہ دیگر 4 امریکی کھلاڑوں کو اسپنر سشان بھاری نےصرف 5 رنز دے کر پویلین بھجوایا۔

امریکہ کی طرف سے صرف اوپنر زاویئر مارشل ہی دہرہ ہندسہ عبور کرسکے ، انہوں نے 16 رنز بنائے، اس طرح پوری امریکی ٹیم 12 اوورز میں صرف 35 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔جواب میں ہوم گراؤنڈ پر اپنی پہلی بین الاقوامی سیریز کھیلنے والی نیپالی ٹیم نے مقررہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 5.2 اوورز میں ہی پورا کردیانیپال کے دونوں اوپننگ بلے باز دوسرے اوور میں ہی آؤٹ ہوگئے تھے لیکن تمل پٹیل نے لگاتار 3 گیندوں پر دو چوکے اور ایک چھکالگاکر اپنی ٹیم کو 8 وکٹوں سے فتح دلا دی۔
وقت اشاعت : 13/02/2020 - 12:05:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :