آسٹریلوی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف21 فروری کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جائیگا

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 23 فروری کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا

جمعرات 13 فروری 2020 13:30

آسٹریلوی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف21 فروری کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جائیگا
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2020ء) آسٹریلوی ٹیم 21 فروری کو پہلے ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ سے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے دورے کا آغاز کریگی جو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 23 فروری کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 26 فروری کو کیپ ٹائون میں شیڈول ہے۔ اس کے دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 29 فروری کو پرل کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ دوسرا ایک روزہ میچ 4 مارچ کو بلوم فونٹین میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ کرکٹ میچ 7 مارچ کو پوچیفسٹروم میں کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 13/02/2020 - 13:30:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :