باسکٹ بال فیڈریشن کاسابق چیئرمین ایف بی آر میاں اقبال فرید کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

جمعرات 13 فروری 2020 13:30

باسکٹ بال فیڈریشن کاسابق چیئرمین ایف بی آر میاں اقبال فرید کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2020ء) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے فیڈریشن کے پیٹرن اور سابق چیئرمین ایف بی آر میاں اقبال فرید کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باسکٹ بال کھیل کی ترقی کیلئے انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اپنے تعزینی پیغامات میں باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) افتخار منصور، سیکرٹری جنرل خالد بشیر ، فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز رفیع بٹ ،سیکرٹری اوج ظہور سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ ملک میں باسکٹ بال کھیل کی ترقی میں مرحوم میاں اقبال فرید نے بہت سے اقدامات اٹھائے تھے ، باسکٹ بال کھیل کے فروغ میں انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔
وقت اشاعت : 13/02/2020 - 13:30:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :