باکسر عامر خان کا پاکستان سپر لیگ 5 کے انعقاد پر خوشی کا اظہار

عامر خان نے کراچی کنگز کو اپنی فیورٹ ٹیم قرار دے دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 13 فروری 2020 13:01

باکسر عامر خان کا پاکستان سپر لیگ 5 کے انعقاد پر خوشی کا اظہار
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13فروری2020ء ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان سپر لیگ فائیو کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی نژاد برطانوی انٹرنیشنل باکسرعامرخان نے پی ایس ایل فائیو کے انعقاد پر بھرپورمسرت کا اظہارکرتے ہوئے لیگ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔ اپنے ویڈیوپیغام میں 33 سالہ سابق عالمی چیمپئن نے کہا کہ مجھے پی ایس ایل 5 کے تمام مقابلے پاکستان میں ہونے پربہت خوشی ہے اور امر بھی مسرت کن ہے۔

انہوں نے کراچی کنگز کو اپنی فیورٹ ٹیم قرار دیا۔

(جاری ہے)

عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل کا انعقاد انتہائی کامیاب رہے گا کیوں کہ بہت سے غیر ملکی کرکٹر پاکستان آرہے ہیں اور اوریہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے مستقبل کے بہت بہت اچھا ہے-ان کا کہنا تھا کہ انہیں پی ایس ایل کے آغاز کا شدت سے انتظار ہے کیوں کہ اس میں شاندار کرکٹ دیکھنے کو ملے گی-
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن مکمل طور پر پاکستان میں ہی کھیلا جارہا ہے،لیگ کے میچز لاہور،کراچی،راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے اور اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی-                                                                                   
وقت اشاعت : 13/02/2020 - 13:01:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :