پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ، اسٹیل ٹائون جیمخانہ اور ناردرن جیمخانہ سرخرو

عبدالرؤف کی سنچری، توقیر احمد کی 5 وکٹیں

جمعرات 13 فروری 2020 18:08

پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ، اسٹیل ٹائون جیمخانہ اور ناردرن جیمخانہ سرخرو
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2020ء) پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسٹیل ٹائون جیمخانہ اور ناردرن جیمخانہ سرخرو ہوگئیں، عبدالرؤف نے سنچری اسکور کی جبکہ توقیر احمد نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور رائز نگ اسٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل کراچی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مذید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔

پاک اسٹار گرائونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں اسٹیل ٹائون جیمخانہ نے رہبر اسپورٹس کو باآسانی 218 رنز سے شکست دیدی۔ اسٹیل ٹائون جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر تاحال ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اسکور 431 رنز اسکور کیا۔ عبدالرئوف نے 16 چوکّوں اور ایک چھکے کی مدد سے شاندار سینچری 112 رنز اسکور کئے، شوکت علی نے 14 چوکّوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 86 رنز، اختر علی نے 7 چوکّوں کی مدد سے 45 رنز اور سیف اللّٰہ قریشی نے 2 چوکّوں کی مدد سے 39 رنز اسکور کئے۔

(جاری ہے)

محمد سیف نے 50 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اور نعمان رفیع نے 67 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں رہبر اسپورٹس کی پوری ٹیم ہدف کے تعاقب میں 38.3 اوورز میں 213 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ محمد عثمان نے 5 چوکّوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 46 رنز، محمد سیف نے 4 چوکّوں کی مدد سے 31 رنز اور محمد کونین نے 4 چوکّوں کی مدد سے 28 رنز اسکور کئے۔ توقیر احمد نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

امپائرنگ کے فرائض محمد نوید صدیقی اور ضیاء عباس نے سرانجام دئیے جبکہ سید مستجاب عالم آفیشل اسکورر تھے۔ کے ایم سی ایسٹرن اسٹارکرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں ناردرن جیمخانہ نے فضل الرحمٰن کرکٹ کلب کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ فضل الرحمٰن کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کئے۔

محمد بلال نے 6 چوکّوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 رنز، محمد اویس اور اویس علی نے بالترتیب 24 اور 23 رنز اسکور کئے۔ مشتاق احمد نے 42 رنز دیکر 4 اور افنان احمد نے 29 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ناردرن جیمخانہ نے مطلوبہ ہدف 186 رنز 18 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ ندیم جاوید نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 چوکّوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 78 رنز، فہد اقبال نے 6 چوکّوں کی مدد سے ناقابل شکست 37 رنز اور رمیز عزیز نے 5 چوکّوں کی مدد سے ناقابل شکست 30 رنز اسکور کئے۔ اویس علی اور اعظم خان نے بالترتیب 64 اور 66 رنز دیکر ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ عقیل عادل اور محمد یونس امپائرز اور جنید افضل آفیشل اسکورر تھے۔
وقت اشاعت : 13/02/2020 - 18:08:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :