کشمیر کپ جونیئر باسکٹ بال ٹورنامنٹ، عثمان باسکٹ بال کلب اور بحریہ باسکٹ بال کلب فائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات 13 فروری 2020 18:08

کشمیر کپ جونیئر باسکٹ بال ٹورنامنٹ، عثمان باسکٹ بال کلب اور بحریہ باسکٹ بال کلب فائنل میں پہنچ گئیں
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2020ء) کشمیر کپ جونیئر باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں عثمان باسکٹ بال کلب اور بحریہ باسکٹ بال کلب فائنل میں پہنچ گئیں۔ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ پر "کشمیر کپ جونیئر باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2020 " میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں عثمان باسکٹ بال کلب نے مد مقابل پیٹرسٹن اسٹار کو شاندار مقابلے کے بعد 45کے مقابلے میں 48 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

فاتح کلب کی جانب سے محمد حسن اقبال 18، ہمایوں اسلم 13 اور فیضان یوسف نے 11جبکہ رنرز اپ کلب کی جانب سے سعد خان 14، ایلوس فرنانڈس 12 اور رچرڈ بلیزے 10 باسکٹ پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے۔ دوسرے سیمی فائنل میں بحریہ باسکٹ بال کلب مد مقابل فالکن باسکٹ بال کلب کو 43کے مقابلے 49 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

فاتح کلب کی جانب سے عون خان 26، زنیر خان 12 اور محسن گجر12 جبکہ رنرز اپ کلب کی جانب سے محمد صبیح 14، شہریار خان 12 اور عمر فاروق 10 پوائنٹس کے ساتھ نمایاں رہے ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض زاہد ملک، طارق حسین اور ممتاز احمد نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون، ظفر اقبال اور نعیم احمد اور میڈیا کوآرڈینٹر محمد ارشد تھے۔
وقت اشاعت : 13/02/2020 - 18:08:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :